سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اسکولز اور کالجز میں ترجمے کے ساتھ قران کریم کی لازمی تعلیم دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ مسلم طلبہ کے لیے قران کریم ترجمے کے ساتھ ضرور ہو۔ اس سلسلے میں پنجاب کے محکمہ تعلیم اور وفاقی وزارت تعلیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تجویز دی ہے کہ پرائمری سطح پر ناظرہ اور تجوید کے ساتھ قران کریم پڑھایا جائے اور اس کے لیے انتظام بھی ہو۔
Discussion about this post