تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے لاہور،کراچی، پشاور سمیت مختلف شہروں میں سپریم کورٹ رجسٹریزمیں مختلف درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان پر حملے، ارشد شریف قتل کیس اور اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو کی تحقیقات کرائی جائیں۔ ان درخواستوں میں عمران خان کی طرف سے نامزد 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار نے پی ٹی آئی کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستیں جمع کرلی ہیں۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اُن کا صرف یہ مطالبہ ہے کہ عمران خان پر حملے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، اس سلسلے میں چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں اور واقعے میں ملوث ذمے داروں کو سامنے لایا جائے۔
Discussion about this post