بھارتی شہر دہلی میں یہ رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ ہوا۔ جس میں 28 برس کے آفتاب امین والا نے 26 برس کی گرل فرینڈ شردھا والکر کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔ سفاک درندے نے ان 35 ٹکڑوں کو فریزر میں رکھا اور پھر لگ بھگ 16 دن تک ایک ایک کرکے ان ٹکڑوں کو روزانہ جنگل میں دفن کرتا گیا۔ دہلی پولیس کے مطابق آفتاب اور شردھا دونوں ساتھ دہلی میں رہتے تھے اور ممبئی سے دہلی منتقل ہوئے تھے۔
بشکریہ سوشل میڈیا
قاتل نے اعتراف کیا کہ اُس کی گرل فرینڈ سے لڑائی شادی پر ہوئی۔ بات اس قدرآگے بڑھی کہ اس نے غصے میں آکر شردھا کا گلا گھونٹ دیا اور پھر اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے فریزر میں اسٹور کرلیا۔

شردھا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ کال سینٹر میں کام کرتی تھی اور دہلی آنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ آفتاب کے ساتھ اس کے رشتے کو گھر والوں کو قبول نہیں کیا۔ اس درندگی کا راز اس وقت کھلا جب شردھا کی سہیلی نے اُس کے بھائی کو فون معلوم کیا کہ شردھا کا موبائل 2 ماہ سے بند ہےآخر وہ کہاں ہے؟ بھائی نے پولیس کو اطلاع دی۔

آفتاب پہلے بہانے بناتا رہا لیکن پھر اس نے اقرار جرم کرلیا۔ اس کا کہنا تھا کہ شردھا شادی پر غیرضروری زور دے رہی تھی جبکہ وہ یہ تعلق قائم نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اُس کا کہنا تھا کہ لاش کی بدبو کو دور کرنے کے لیے اس نے اگربتیاں گھر میں جلائیں۔ آفتاب کا کہنا ہے کہ لاش کو ٹھکانے لگانے کا طریقہ اس نے کرائم ویب سیریز سے متاثر ہو کر استعمال کیا۔

Discussion about this post