سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن توہین کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں زیر التوا مقدمات کسی ایک ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے، بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹس میں الیکشن کمیشن کے خلاف عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے مقدمات کیے ہوئے ہیں۔ بہرحال الیکشن کمیشن کے موجودہ کیس میں اسد عمر، فواد چوہدری اورعمران خان کو نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔ عدالت نے سماعت اب 15 دن کے لیے ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی اس مرکزی قیادت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست میں توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف ہائی کورٹس کے حکم امتناع خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔
Discussion about this post