کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا باقاعدہ افتتاح وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کردیا۔ نمائش 18 نومبر تک جاری رہے گی۔ جس میں 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شامل ہوئے ہیں جبکہ وفود کی تعداد 285 بتائی جارہی ہے۔اس بار آسٹریلیا،رومانیہ اورہنگری پہلی مرتبہ شریک ہوئے ہیں۔
نمائش کے سلسلے میں ساحل پر ” نشان پاکستان ” کے مقام پر جمعرات کو کراچی شو کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، حکومت پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آئیڈیاز 2022 کا افتتاح کردیا
کراچی: آئیڈیاز 2022 کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے غیرملکی وفود و فوجی سربراہان نے ملاقات کی@BBhuttoZardari pic.twitter.com/09wAnqrmCl
— PPP (@MediaCellPPP) November 15, 2022
نمائش کے پیش نظر کراچی کے ایکسپو سینٹر کے اطراف ٹریفک کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک سرشاہ سلیمان روڈ کے دونوں ٹریک ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے بند رہیں گے۔
Discussion about this post