وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سینئرصحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف قتل کیس میں تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا اور مراد سعید کو طلب کرلیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کو ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیاہے۔ دونوں کو شواہد کے ساتھ نوٹس روانہ کیے گئے تھے۔ فیصل واؤڈا اور مراد سعید کا دعویٰ تھا کہ وہ ارشد شریف کو درپیش خطرات سے باخبر تھے۔ یاد رہے کہ ارشد شریف کو 23 اکتوبر کو کینیا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
Discussion about this post