سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں مسلسل تاخیر کی بنا پر سندھ ہائی کورٹ تک گئے تھے۔ عدالتی حکم میں سندھ حکومت کو بھی اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو مطلوبہ نفری فراہم کرے۔ یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پیر کو مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اُدھر 15 نومبر کو الیکشن کمیشن بھی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے جو اب 22 نومبر کو سنایا جائے گا۔
Discussion about this post