سندھ ہائی کورٹ میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کیس کے ملزمان کی سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان اگر دوسرے مقدمات میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔ ان ملزمان میں رحیم سواتی، ایاز سواتی، احمد حسین اور امجد حسین شامل ہیں۔ان ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دسمبر 2021 میں دو دو بار عمر قید کی سزا سنائی تھی جطجی فی کس 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ سماجی کارکن اور اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی سربراہ پروین رحما کو اپریل 2018 میں قتل کیا گیا تھا۔ جس پر تحقیقات کے لیے ٹیم بھی بنائی گئی تھی۔ جس نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔
Discussion about this post