وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا جب تک عمران خان لانگ مارچ لے کر 26 نومبر کو پہنچیں گے اس تاریخ سے پہلے ہی نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی میں عمران خان کی تحریک انصاف کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہو گا، یہ لانگ مارچ نہیں، رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے۔ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے نہیں ہوئے۔ عمران خان نے جو تماشہ لگانے کی کوشش کی اس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے۔ عمران خان کے عمل کو پوری طاقت سے رد کرنا ضروری تھا ورنہ ہر 3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔
Discussion about this post