اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی پر مشاورت کی گئی۔ اس ملاقات میں اہم تعیناتیوں کے لیے روانہ کیے گئے پینل پر بھی مشاورت کی گئی۔ یاد رہے کہ منگل کی رات آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی سمری وزارتِ دفاع سے وزیرِ اعظم آفس کو مل گئی تھی۔ اس سمری کے مطابق 6 سینئر موسٹ جنرلز کے نام شامل ہیں۔ ان میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد،لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس،لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر شامل ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ نئے آرمی چیف کے معاملے پر ہیجانی کیفیت ایک دو دن میں ختم ہوجائےگی۔ قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں اتحادیوں اور وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کے مطابق وہ نئے آرمی چیف کے معاملے پر قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہتے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس آج شام 6 بجے طلب کرلیا ہے۔
Discussion about this post