ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی افسر کے آزاد کمشیر سے متعلق بیان کی مذمت کی جاتی ہے۔ بھارتی اعلیٰ فوجی افسر کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ یہ بیان نامعقول بھی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بیان بھارتی افواج کی فریب زدہ ذہینت کا عکاس ہے۔ لانچ پیڈز دہشت گردوں کی موجودگی کے من گھڑت اور جھوٹے الزامات مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی الزامات کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔بھارتی الزامات کشمیر میں طاقت کے جابرانہ استعمال سے توجہ ہٹانے کی ناکام سازش بھی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اپنی سرزمین کے خلاف کسی مہم جوئی اور جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی حامی ہے۔ بالاکوٹ حملوں سمیت پاکستان کئی مواقع پر صلاحیت کا اظہار کرچکا ہے۔توقع ہے امن کے لیے بھارتی فوج غیرذمے دارانہ تلخ بیان بازی سے گریز کرے گی۔ توقع تو یہ بھی ہے کہ بھارتی فوج سیاسی آقاؤں کے نظریات کے لیے ایسی باتوں سے گریز بھی کرے گی۔ یاد رہے کہ بھارتی اعلیٰ فوجی افسرلیفٹننٹ جنرل اپندر دیوادی کا دعویٰ تھا کہ مودی کی فوج آزاد کشمیر کو حاصل کرکے رہے گی جبکہ فوجی افسر نے پاکستان پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات بھی لگائے۔
Discussion about this post