اداکارہ ریچا چڈا کے ایک ٹوئٹ نے بھارتی فوج کو اس کی اوقات دکھادی، بھارت کے شمالی فوج کے کمانڈر جنرل اوپیندر دویدی نے کچھ دن پہلے یہ بڑھکیں ماریں کہ ان کی ڈرپوک فوج آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ جس پر پاکستانی افواج کے ترجمان نے انہیں منہ توڑ جواب دے کر دن میں تارے دکھا دیے لیکن ذلت اور رسوائی کا یہ سفر بھارتی فوجی افسر کا ختم نہیں ہوا بلکہ ان کی ہم وطن ریچا چڈا نے ان کے اس بیان پر نمک چھڑکتے ہوئے بھارتی فوج کو چین کے ہاتھوں 2020 کی وادی گلوان کی خونی جھڑپ کو یاد دلاتے ہوئے صرف یہ ٹوئٹ کیا کہ ” گلوان آپ کو سلام کہہ رہا ہے۔” بس پھر کیا تھا انتہا پسند اور متعصب بھارتی ہیں اور ریچا چڈا جن کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک وبال کھڑا ہے۔
مختلف ناموں کے ہیش ٹیگ گردش کررہے ہیں اور بدقسمتی تو یہ ہے کہ اس سارے معاملے میں ریچا چڈا کے مسلم شوہرعلی فضل کو بھی گھیسٹ لائے ہیں اورظاہر یہی کررہا ہے کہ یہ سارا قصور علی فضل کا ہے اور ان کے کہنے پر ہی ریچا چڈا یوں بھارتی فوجی کی تذلیل کررہی ہیں۔ اب عالم یہ ہے کہ ریچا چڈا کو پاکستانی ایجنٹ، غدار اور ملک دشمن اور نجانے کیا کیا نام سے نہیں مخاطب کیا جارہا ہے۔ مطالبہ تو یہ بھی داغا جارہا ہے کہ وہ اپنا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کریں لیکن ریچا چڈا بھی ڈٹ گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ہونے والی اس ہنگامہ آرائی کے بعد اداکارہ ریچا چڈا نے دوبارہ ٹوئٹ کیا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی ، خاموش جوابات دے اس لیے کوئی اندازہ نہیں ہے، سب کو الوداع۔ انتہا پسندوں کو تو سمجھیں موقع مل گیا۔ بھارتی تو یہ واویلا کررہے ہیں کہ ریچا چڈا نے ان کی فوج کو مذاق اڑایا ہے۔اور ان میں سب سے زیادہ نمایاں اکشے کمار ہیں۔ جنہوں نے ریچا چڈا کے خلاف محاذ کھڑا کرنے میں اس بار بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی فوجی افسر کے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا اسے غیرذمے دار بیان قرار دیا تھا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے جارحانہ بیان بازی سے بھارت باز رہے۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
Discussion about this post