خلیجی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج کے غیرسیاسی ہونے پر بھی کچھ افراد نے تنقید کی۔ فوج ، پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود اپنے فیصلے قائم رہے گی۔ فوج کے سیاست سے دور ہونے کی وجہ سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں بہترین کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے اُس کے عوام سے تعلقات میں بہتری آئے گی اور یہ اور زیادہ مضبوط ہوں گے۔
Discussion about this post