انگلش کرکٹ ٹیم کے شہرت یافتہ کپتان اور آل راؤنڈر بین اسٹروکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو دیں گے۔ بین اسڑوکس کہتے ہیں کہ ان کے لیے یہ یادگار لمحات ہیں کہ 17 برس بعد وہ پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز انہی کے میدان میں کھیلیں گے۔ یہ تاریخی اور ناقابل فراموش لمحات ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں آنے والے سیلاب سے ہونے والی بربادی پر فکر مند ہیں۔ وہ اس بات سے واقف ہیں کہ کس طرح سیلاب نے ایک بڑی آباد کو متاثر کیا۔ تکلیف دہ مناظر دیکھنے کو ملے۔
I’m donating my match fees from this Test series to the Pakistan Flood appeal ❤️🇵🇰 pic.twitter.com/BgvY0VQ2GG
— Ben Stokes (@benstokes38) November 28, 2022
کرکٹ نے انہیں بہت کچھ دیا ہے اور اس وقت اہم یہ ہے کہ کرکٹ سے ہٹ کر ایسا کچھ کیا جائے جس سے کسی کی مدد ہو۔ بین اسٹروکس کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ان کی اس چھوٹی سی کاوش سے پاکستان میں متاثرین سیلاب کو پھر سے اپنی دنیا آباد کرنے کا بھرپور موقع ملے۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلش کرکٹ ٹیم کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر کو راولپنڈی میں ہورہاہے۔
Discussion about this post