صدر ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات ہوئی۔ صدر مملکت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی آرمی چیف کی ملک اور پاک فوج کیلئے خدمات کی تعریف اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اسی طرح آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس الوداعی ملاقات میں وزیراعظم نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاک فوج ، ملکی دفاع اور قومی مفادات کے لئے خدمات کی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی قوت بنانے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو میثاق معیشت پر دستخط کرکے اجتماعی دانش کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
Discussion about this post