فرح خان عرف گوگی نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کے الزام پر دبئی کے تاجر عمر فاروق، جیو نیوز اوراینکر شاہ زیب خان زادہ کو 5 ارب روپے ہرجانہ کے لیگل نوٹس روانہ کردیے ہیں۔ فرح خان گوگی کا موقف ہے کہ وہ 2019 میں دبئی گئی نہیں تھیں۔ عمر فاروق نے الزام لگایا کہ اس عرصے میں انہوں نے اُن سے توشہ خانہ تحائف خریدے۔ یہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا کر انہوں نے فرح خان کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔ عمر فاروق ، جیو نیوز اور شاہ زیب خان زادہ کا یہ عمل ہدف بنا کر پروپیگنڈا کرنے کے مترادف ہے۔ اسی بنا پر فرح خان نے 7 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ داغا ہے بصورت دیگر 5 ارب روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ یاد رہے کہ جیو نیوز کے اینکرشاہ زیب خان زادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر فاروق نے الزام لگایا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مہنگی گھڑی 20 لاکھ ڈالر میں فرح خان کے ذریعے حاصل کی۔ جس کی 2019 میں مالیت تقریباً 28 کروڑ روپے تھی۔
Discussion about this post