نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اکتوبر کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی فی یونٹ 2 روپے 14 پیسے سستی کر دی۔ اس طرح اب کراچی والوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا اہم اعلان ہوا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین کو اس اقدام سے 3 ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ جبکہ اس فیصلے کا اطلاق الیکٹرک لائف لائن صارفین پر نہیں لاگو ہوگا۔ نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 32 روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی پروڈیوز کی جبکہ سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت 12 روپے 1 پیسے فی یونٹ تھی۔
Discussion about this post