جمعرات سے راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جانے والا ہے۔ آج اس ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیسٹ میچ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ہونی تھی لیکن انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کپتان بین اسٹوکس کی طبعیت ناساز ہے۔ اسی لیے اب یہ تقریب میچ سے قبل ہوگی۔
بین اسٹوکس کے ساتھ ساتھ 8 کھلاڑی اور آفیشلز اسٹیڈیم نہیں آئے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے مطابق فی الحال کھلاڑی ہوٹل میں آرام کررہے ہیں۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پاپ اور جو روٹ پریکٹس کریں گے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیمار کھلاڑیوں کو کورونا نہیں ہے بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ وہ تھکن کا شکار ہے۔
Discussion about this post