تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی جو پہلے سے ہی پنجاب پولیس کی تحویل میں ہیں اب انہیں بلوچستان پولیس نے بھی گرفتار کرلیا ہے۔ اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 2 ہفتے کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ اعظم سواتی نے راولپنڈی جلسے میں تضحک آمیز تقریر کی تھی جس کے نتیجے میں ان کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ اعظم سواتی کی کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کوبے عزت کیا جا رہا ہے اور عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزیدداغدار کرنے میں پیش پیش،جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ خدا نےانھیں کس قدراہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے۔
اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کوبے عزت کیا جا رہا ہے اور عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزیدداغدار کرنے میں پیش پیش،جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نےانھیں کس قدراہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 2, 2022
Discussion about this post