اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی نئی سروے رپورٹ جاری کردی گئی جس میں نیویارک اور سنگاپور کو دنیا کے سب سے مہنگے ترین شہر ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 172 شہروں کے اس سروے میں پاکستان کے شہر کراچی کا 167 واں نمبر ہے ۔ اس اعتبار سے کراچی کو سستے ترین شہروں میں شمار کیا جارہا ہے۔ نیویارک کے مہنگے ترین شہر ہونے کی ایک وجہ معاشی ماہرین یہ بیان کررہے ہیں کہ حالیہ برسوں میں امریکا میں افراط زر میں بتدریج اضافہ ہوا جبھی امریکا میں 40 فی صد مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ 2021 میں اس فہرست میں ٹاپ پر اسرائیلی شہر تل ابیب تھا جو اس وقت تیسرے نمبر پر ہے۔ نیویارک کے علاوہ ایک اورامریکی شہر لاس اینجلز اور سان فرانسسکو بھی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہے۔ سروے رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے رواں سال دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں مہنگائی کے 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹے۔
Discussion about this post