خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کو بچانے کے لیے نون لیگ کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس لاہور ماڈل ٹاؤن میں طلب کرلیا۔ شہباز شریف اس اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے لیے وہ صبح اسلام آباد سے لاہور خصوصی طیارے پر پہنچے ہیں۔ اس اہم اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو ممکنا طور پر تحلیل ہونے سے روکنے پر صلح مشورے کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں نواز شریف سے بھی مشاورت لی جائےگی۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہباز شریف اگلے 2 سے 3 دن لاہور میں ہی ڈیرے ڈالے رکھیں گے۔
Discussion about this post