تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام الیکشن کی تاریخ نہ دی تو اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ اسی لیے حکومت مل بیٹھے اور بات کرے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اس لیے فیصلہ کیا تھا کہ الیکشن ہوں۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت الیکشن کا نام نہیں لیتی کیونکہ وہ ڈرتی ہے لیکن پھر بھی موقع دیتے ہیں کہ بیٹھیں بات کریں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد آئی تو ڈالر 178 روپے کا تھا اور آج جو اس کا ریٹ ہے وہ ڈھائی سو روپے سے زیادہ کا ہی۔ عمران خان کے مطابق ان کے لیے کوئی نقصان نہیں ہورہا۔ ساری برائی موجودہ حکومت لے رہی ہے جو حکومت چلانے میں ناکام ہوچکی ہے۔
Discussion about this post