قاف لیگ کے رہنما مونس الہٰی کے اس بیان پر کہ انہیں جنرل(ر) باجوہ نے عمران خان سے اتحاد کرنے کا کہا تھا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج کے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے مؤقف پر شک و شہبات کے بادل چھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ ادارے نے قوم کے سامنے یہ موقف رکھا ہے کہ اُن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ کہا گیا کہ گزشتہ سال اس بات کا فیصلہ ہوا لیکن چوہدری مونس الہٰی کے تازہ بیان کے بعد وضاحت آنی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش کو اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں موضوع بحث بنایا جائے گا۔ مذاکرات سے انکار پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہے لیکن سیاسی مخالفین کے خلاف زبان کا استعمال بھی شائستہ ہونا چاہیے۔ پنجاب اسمبلی تحلیل بھی کی گئی تو مسلم لیگ نون اکثریت حاصل کرلے گی۔ ضمنی یا عام انتخابات دونوں صورتوں میں انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔ انہوں نے پرویز الہیٰ سے بیک ڈور رابطوں کو افواہ قرار دیا۔
Discussion about this post