سابق وزیراعظم عمران خان کا خیبر پختونخوا اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ویڈیو لنک پر خطاب۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسی ماہ صوبائی حکومتوں کو ختم کرکے الیکشن کی جانب جائیں گے۔ انہوں نے ایک بار الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ وہ حکومت سے ملا ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کا اختیار دے دیا ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ اگر ان کے ساتھ ہوتا تو وہ خودکش حملے کےلئے تیار ہو جاتے۔ عمران خان کے مطابق وہ حکومت سے کسی صورت مذاکرات کرنے پر تیار نہیں۔اُن کے کل کے بیان سے حکومت کو غلط فہمی ہوگئی اور غلط پیغام چلا گیا۔
Discussion about this post