نون لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات عمران خان کی ضرورت ہیں حکومت کی نہیں۔ خان صاحب اسملیاں توڑیں گے تو بے آسرا وہ ہوں گے حکومت نہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کو عمران خان سے مذاکرات اور فیس سیونگ دینے پر شدید تحفظات ہیں۔ الیکشن سے حکومتی اتحاد نہیں ڈرتا کیونکہ اُس کی ساری عمر یہی کام کرتے گزری ہے۔ چاہتے ہیں کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں۔ عمران خان اگر سنجیدہ بات کریں تو جواب بھی سنجیدہ ہی ملے گا۔ اگر اسمبلیاں توڑیں تو آئین اور قانون کے مطابق ہی جواب دیا جائے گا۔ عمران خان یاد رکھیں کہ اُن کا دور ختم ہوا۔ شہباز شریف نے 2018 میں دھاندلی کے باوجود میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی لیکن انہوں نے اسے سنجیدہ نہیں لیا۔
Discussion about this post