راولپنڈی ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 74 رنز سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔ کھیل کے پانچویں اور آخری روز پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز بنانے تھے لیکن پاکستانی مڈل آرڈر ایک بار پھر دھوکہ دے گئی۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے سب سے زیادہ 76 رنز کی باری کھیلی جبکہ محمد رضوان 46 اور اظہر علی نے 40 رنز بنائے۔ پاکستان کی آخری 4 وکٹیں اسکور میں صرف 9 رنز کا اضافہ کرکے گریں۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور اولی رابنسن نے چار چار کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ انگلینڈ نے اس کامیابی کے بعد پاکستان میں 22 سال بعد ٹیسٹ میچ میں پہلی جیت حاصل کی۔
اس سے قبل انگلش ٹیم نے دسمبر 2000 میں کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دی تھی راولپنڈی ٹیسٹ کے مین آف دی میچ اولی رابنسن ٹھہرے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے اب ملتان میں ہوگا۔
Discussion about this post