پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کرلیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے نومبر میں پاکستان کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 11 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اس بڑے ایونٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف ان کی 22 رنز دے کر 4 وکٹیں سب سے بہترین انفرادی کارکردگی رہی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے غیر معمولی کھیل سے خود کا اس نامزدگی کے لیے منتخب کرایا۔ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ 2 برطانوی کھلاڑی عادل رشید اور فاتح کپتان جوز بٹلر بھی ہیں۔
جوز بٹلر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہترین قیادت اور بیٹنگ کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے۔ جوز بٹلر نے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف صرف 49 گیندوں پر 80 رنز ناقابل شکست رہتے ہوئے بنائے۔ جوز بٹلر نے مجموعی طور پر اس ایونٹ میں 207 رنز اسکور کیے ان میں 2 نصف سنچریاں شامل رہیں۔ اسپنر عادل رشید، شاہین شاہ آٖفریدی اور جوز بٹلر کے ساتھ اس نامزدگی میں ہیں۔ عادل رشید نے بھی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی اسپن بالنگ سے ہر بلے باز کو پریشان کیا۔ انہوں نے پلئیرآف دی میچ کا ایوارڈ سری لنکا کے خلاف جیتاجس میں انہوں نے صرف 16 رنز دے کر ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔
Discussion about this post