منگل کو تھانہ رمنا میں سپریم کورٹ کے حکم پر صحافی ارشد شریف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ جس کے پیش نظر اب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے مقدمہ کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔ سی پی او ہیڈکوارٹر کی سربراہی میں 5 رکنی جے آئی ٹی مقدمہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرے گی۔ جے آئی ٹی میں ڈی پی او صدر زون، ایس ایچ او رمنا، مقدمے کا تفتیشی افسر بھی شامل ہیں۔ پانچواں ممبر آئی جی اسلام آباد کی صوابدید سے کوئی بھی آفیسر ہوگا جے آئی ٹی مقدمہ کی تفتیش شفاف اور میرٹ پر کرکے آئی جی اسلام آباد کو رپورٹ دے گی۔
Discussion about this post