سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم عمران خان کی شریک سفر بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ جس میں گھڑی کی فروخت کا تذکرہ ہورہا ہے۔ آڈیو کے شروع میں زلفی بخاری کو بشریٰ بی بی سے سلام کرنے کے بعد ان کی خیریت دریافت کرتے ہیں۔ جس کے بعد بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ گھڑیاں ان کے استعمال کی نہیں وہ چاہتے ہیں کہ آپ بیچ دیں۔
ایک اور تہلکہ خیز آڈیو لیک ۔۔۔!!! pic.twitter.com/PxPX9e9Vty
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) December 8, 2022
زلفی بخاری کا جواب ہوتا ہے کہ ضرور مرشد میں کردوں گا، میں کردوں گا جی۔ تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا اس آڈیو پر موقف ہے کہ گھڑی فروخت کرکے کچھ غلط نہیں کیا۔ اگر اس معاملے میں کوئی اور ملوث ہوتا تو کوئی ایشو نہیں بنتا لیکن عمران خان کی وجہ سے اسے ایشو بنایا جارہا ہے۔
مبینہ دکاندار کا انکار
اُدھر مبینہ طور پر عمران خان کی گھڑی خریدنے والے سنار محمد شفیق کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ جس میں وہ کہہ رہے کہں ان کی دکان جناح سپر مارکیٹ ایف 7 میں ضرور ہے لیکن انہوں نے کوئی گھڑی خریدی نہ اس سے کوئی تعلق ہے۔ شفیق کا دعویٰ ہے کہ جو پروپیگنڈا چل رہا ہےکہ انہوں نے عمران خان کی گھڑی خریدی ہے۔
توشہ خانہ کی مبینہ گھڑی خریدنے والے تاجر محمد شفیق کا بیان سامنے آگیا .، دکاندار کا دعویٰ ہے کہ اُس نے کوئی گھڑی نہیں خریدی۔ #Lahore #ImranKhan #taarmedia #Toshakhana #toshakhanacase #karachi #islamabad #ImranKhanPTI #imrankhanpti #ImranKhanLive pic.twitter.com/j73FdpOvSc
— Taar.TV (@taar_tv) December 8, 2022
اس کے حوالے سے وہ یہی کہیں گے کہ نہ وہ ان کا بل ہے، نہ دستخط ہیں، نہ اُن کی لکھائی ہے، اسٹیمپ وغیرہ کا غلط استعمال ہوا ہے، وہ خاصے عرصے سے خاموش تھے کہ معاملہ ختم ہوجائے۔ اُن کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ محمد شفیق کے مطابق اُن کا نام سیاسی طور پر لیا جا رہا ہے اس کی تردید کرتے ہیں۔ اس حوالے سے وہ قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
Discussion about this post