بلوچستان ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی صوبے بھر میں درج تمام تر ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف صوبے کے مختلف تھانوں میں 5 ایف آئی آر رپورٹ ہوچکی ہیں۔ سینیٹر کے بیٹے نے والد کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں کی تھی۔ اُدھر سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کالعدام قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر سندھ حکومت، پراسیکیوٹر جنرل، آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کر دیےجبکہ متعلقہ ایس ایس پیز سے ان مقدمات سے متعلق 22 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔
Discussion about this post