انسداد منشیات عدالت کی خصوصی عدالت نے لاہور میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ اس موقع پر پیش بھی ہوئے۔ جبکہ اے این ایف کے اسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز اور انسپکر احسان عدالت میں حاضر ہوئے۔ گواہان نے یہ بیان دیا کہ اُن کےسامنے منشیات کی کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔ اس موقع پر رانا ثنا نے عدالت سے استدعا کی کہ سیاسی بنیادوں پر یہ مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ کمزور ہے جس میں سزا کا امکان نہیں ہے، عدالت بری کرنے کا حکم دے۔ جس پر عدالت نے وفاقی وزیر کو بری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے تمام شریک ملزمان کو بھی بری کرنے کی خوش خبری سنائی۔ یاد رہے کہ رانا ثنا پر یہ مقدمہ یکم جولائی 2019 کو قائم ہوا۔ ان پر الزام تھا کہ انہیں 15 کلو ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
Discussion about this post