کڑوا سچ بھارتی حکومت کو برداشت نہ ہوا جبھی اسٹریمنگ سروس ” وڈلی ٹی وی ” کو بھارت بھر میں بلاک کردیا گیا۔ اسٹریمنگ سروس، پاکستانی ویب سیریز ” سیوک دی کنفیشنز ” نشر کررہا تھا۔ بھارتی اطلاعات و نشریات کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس نے متعلقہ اسٹریمنگ سروس کے ساتھ ساتھ 2موبائل ایپلی کیشنز، 4 سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت ایک پاکستانی اسمارٹ ٹی وی ایپ کو بھارت میں بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ وہ سارے پلیٹ فارمز ہیں جو ” سیوک دی کنفیشنز” دکھا رہے تھے اور اب تک اس کی 3 اقساط ہی نشر ہوئی تھیں کہ بھارتی حکومت نے آزادی اظہار رائے پر حملہ کردیا۔ دعویٰ یہی کیا جارہا ہے کہ متعلقہ ویب سیریز میں ہندوؤں اور بھارت کی تاریخ کو مسخ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس ویب سیریز میں بھارت میں 1984 سے 2022 تک کے ایسے واقعات کو موضوع بنایا گیا جس میں بھارتی انتہا پسندوں نے اہم کاردار ادا کیا۔ عدنان جعفر، نئیر اعجاز، محسن عباس حیدر اور حاجرہ یامین کی کاسٹ والی اس ویب سیریز کی 8 اقساط ہیں۔
Discussion about this post