وزیراعظم شہباز شریف نے 3 کھرب 7 ارب روپے کے سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ ہی دیا۔ یہ موٹروے پشاور کراچی موٹر وے کا آخری حصہ ہے جس کے ذریعے ملک کے تمام بڑے شہر موٹرویز سے منسلک ہوجائیں گے۔ سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو 30 ماہ میں مکمل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو اس سے زبردست فائدہ ہوگا۔ اس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سکھر روہڑی پل کا نواز شریف نے اعلان کیا تھا اور وہ آج اس کی تکمیل کا اعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف الحمدللّٰہ 306 کلومیٹر طویل سکھر-حیدر آباد موٹروے M-6 کا سنگِ بنیاد رکھ رہے ہیں جو پشاور کراچی موٹروے (PKM) کے اس آخری حصے کی تعمیر کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹروے سے منسلک ہوجائیں گے #HyderabadSukkurMotorway pic.twitter.com/wS57Qp667Q
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 13, 2022
سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے 306 کلو میٹر طویل ایم 6 منصوبہ ہے جس کی تکمیل کے لیے 3 کھرب 7 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہےجس پر 15 انٹر چینج، دریائے سندھ پر ایک بڑا پُل، 19 انڈر پاس اور 6 فلائی اوورز تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبے کے مطابق موٹروے کے دونوں جانب 50 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 سروس ایریاز تعمیر ہوں گے، یہ موٹر وے جام شورو، حیدرآباد، مٹیاری، بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، خیر پور اور سکھر کے اضلاع سے گزرے گی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے سکھر پہنچ گئے ہیں.
سکھر ایئر پورٹ پر وفاقی وزیرِ آبی وسائل سید خورشید شاہ اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم اور انکے ہمراہ وفد کا استقبال کیا. pic.twitter.com/qZ8w1Q4X66
— PML(N) (@pmln_org) December 13, 2022
Discussion about this post