اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات دیں۔ بچوں کی تفصیلات میں 2 کا اندراج کیا جبکہ ان کے 3 بچے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق عمران خان نے جان بوجھ کر یہ معلومات پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی جانب سے دائر اس درخواست پر سماعت 20 دسمبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس کیس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
Discussion about this post