لاہور ہائی کورٹ میں دھند کی روک تھام اور اس کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ آج صبح آسمان خاصا بہتر نظر آیا لگ یہی رہا کہ دھند میں کچھ کمی آرہی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جو احکامات دیے ہیں، اُن پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ عدالت کے مطابق احکامات کی مانٹیرنگ کرنے کی بھی بہت ضرورت ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ جو بھی اسکول جمعے کو کھولا جائے، اسے سیل کردیں، اس سلسلے میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ الرٹ ہو کر اقدامات کرے۔ اسموگ کے خاتمے کے لیے عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ تمام بازار اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے ہر صورت میں بند ہوں۔ عدالتی حکم کے مطابق اتوار کو بازار کھولے جاسکتے ہیں لیکن ان کے اوقات دوپہر 2 بجے سے ہوں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ریسٹورنٹ رات 11 بجے تک بند ہونے چاہیے۔
Discussion about this post