رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کے بجائے ٹم ساؤتھی کریں گے۔ 15 رکنی اسکواڈ میں ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہینری نکولز، اعجاز پٹیل، گلین فلپس ، بلیئر ٹکنر، نیل ویگنر، کین ولیمسن اور ول ینگ شامل ہیں۔ کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت چھوڑ رہے ہیں اور اب ساری توجہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی کپتانی پر مرکوز ہوگی۔ کین ولیمسن کے مطابق ان کے ذہن میں اگلے سال ہونے والا ورلڈ کپ ہےاور وہ اسی لیے اس کی تیاری کررہے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں ہوگا۔ ٹم ساؤتھی کا کہنا کہ پاکستان کے دورے کے لیے بے چینی کے ساتھ منتظر ہیں اور توقع ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔ جبکہ اس سیریز کے دوران تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی 10 جنوری سے 14 جنوری تک جاری رہےگی۔
Discussion about this post