سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے جیو نیوز، ٹی وی میزبان شاہ زیب خان زادہ اور تاجر عمر فاروق ظہور کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ عمران خان کے مطابق یہ مقدمہ یو اے ای میں ان کے وکیل حسن شاد کے ذریعے ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دبئی میں رہائش پذیر پاکستانی تاجر عمر فاروق نے جیو نیوز کے میزبان شاہ زیب خان زادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی سہیلی فرح شہزادی سے قیمتی اور نادر اشیا خریدی ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فرح شہزادی کو یہ اشیا بشریٰ بی بی نے فروخت کرنے کے لیے دی تھیں۔
My UAE lawyers led by Hassan Shad have now filed criminal defamation (libel and slander) proceedings under UAE law against Geo TV, Shahzeb Khanzada and fraudster Umer Farooq Zahoor.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 17, 2022
عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ ان بے بنیاد اور جھوٹے الزاموں پر لندن اور خلیجی ممالک میں جیو نیوز، شاہ زیب خان زادہ اور عمر فاروق کے خلاف مقدمات دائر کریں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے لندن میں بھی مقدمہ دائر کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
Discussion about this post