خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں اتوار کو محکمہ انسداد دہشت گردی کی عمارت میں دہشت گردوں نے کئی افراد کو یرغمال بنالیا اور اب ان کے قبضے کو 24 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ مرکز پر 20 دہشت گردوں نے یہ عمل کیا ہے۔ جن سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 پولیس اہلکار بھی جاں سے گئے جبکہ 4 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز ہیلی کاپٹر اور اسیشل کمانڈوز کے ذریعے حراستی مرکز کو خالی کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان دہشت گردوں نے حراستی مرکز میں سیکورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور پھر پوری عمارت پر قبضہ کرلیا۔ بنوں میں سیکوریٹی کے کڑے پہرے لگادیے ہیں جبکہ بنوں چھاؤنی میں کسی کے بھی داخلے پر پابندی لگ چکی ہے۔
Discussion about this post