وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ جس کے بعد اب ملک بھر کے بازار اور ریستوران رات 8 بجے اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا اہم اعلان ہواہے۔ حکومت کہتی ہے کہ وہ یہ اقدامات توانائی کی بچت کے لیے کررہی ہے۔ جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ لگ بھگ 62 ارب روپے کی بچت ممکن ہوگی۔ وفاقی حکومت کے مطابق ایل ای ڈی بلب کے استعمال کو اور فروغ دیا جائے گا کیونکہ اس کے زریعے 23 ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔ پنکھے اور ائرکنڈیشنڈ کے استعمال میں بچت سے 8 سے 9 ہزار میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔
حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ بہت جلد ای بائیکس بھی متعارف کرادے۔ جس سے لگ بھگ 86 ارب روپے بچانے کی کوشش کی جائے گی۔ فیصلہ تو اس بات کا بھی ہوا ہے کہ کفایت شعاری پالیسی دی جائے گی جس کے لیے کمیٹی بھی بنادی گئی جس میں سیکرٹری پاور، وزیر دفاع سمیت 10 وزرا شامل ہیں۔ سرکاری اداروں میں 20 فیصد افرادی قوت گھر سے کام کرے تو 56 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ یہی نہیں متبادل اسٹریٹ لائٹس جلانے سے بھی حکومت 4 ارب روپے کی بچت کرنے کے موڈ میں ہے۔
Discussion about this post