نیب ترامیم کے بعد اب سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ساتھ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر ریفرنس نیب کو واپس روانہ کردیے گئے ہیں۔ ان تینوں سیاست دانوں کے خلاف یہ ریفرنس توشہ خانہ کے سلسلے میں دائر کیے گئے تھے۔ جس کے تحت ان تینوں پر 11 کروڑ کا الزام تھا جبکہ نیب ترمیم کے بعد 50 کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا۔ یاد رہے کہ نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا جاچکاتھا۔ آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف نے ترمیمی آرڈینس کے بعد یہ ریفرنس ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
Discussion about this post