گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فیصلہ کرلیا کہ وہ شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ کے مسائل کو دور کرنے کے لیے اب صارفین کی کھلی کچہریاں لگوائیں گے۔جس میں صارفین کے الیکٹرک کے حوالے سے اپنی شکایات پیش کریں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کے الیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی سے ملاقات ہوئی۔ جس میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی، لائن لاسز پر کنٹرول کے اقدامات سمیت دیگر پہلوؤں پر اظہار خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے زور دیا کہ مختلف علاقوں میں بلاضرورت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ اسی طرح جن صارفین کو زیادہ بلز ملنے کی شکایات ہیں، اُنہیں بھی دور کیا جائے۔
گورنر سندھ نے موسم سرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کے الیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ تمام تر شکایات کو ہر ممکن طور پر دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
Discussion about this post