اس خوف ناک خطرناک طوفان کو ” بم سائیکلون ” کے نام سے شناخت کیا جارہا ہے۔ جس نے شمالمی امریکا میں قلفی جما دینے والی سردی کی لہر بڑھا دی ہے۔ چاروں طرف تیز ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ برف کے گولے ایسے ہیں جو سردی میں اور اضافہ کررہے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس خوف ناک طوفان میں اگر کوئی گھر سے باہر نکلا تو صرف 10 منٹ میں اس کے جسم کی جلد اور ٹشو جم سکتے ہیں۔ امریکا میں یہ طوفان کرسمس کے موقع پر آیا ہے۔ سڑکوں پر برف ہی برف ہے۔ جبھی لاکھوں شہری ایک ہی مقام پر پھنس چکے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق اس سخت جاڑے کی وجہ سے مختلف واقعات میں اب تک 30 افراد سے زائد افراد کی زندگیوں کا چراغ گل ہوچکاہے۔ ان میں12 تو صرف نیویارک جیسے بڑے شہر میں شہری جاں سے جا چکے ہیں۔
برف ہی برف چاروں طرف پھیلی ہوئی ہےاسی وجہ سے امدادی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارکن پہنچ نہیں پارہے۔ سڑکوں پر برف سے اٹی ہوئی گاڑیاں ہیں۔ بار بار شہریوں سے یہی اپیل کی جارہی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ کئی علاقوں میں بجلی کا تعطل ہے۔ سڑکوں سے برف کو ہٹانے کے لیے نیشنل گارڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں سردی کے 100 سے زیادہ ریکارڈ بھی پاش پاش ہوسکتے ہیں۔
Discussion about this post