کراچی ٹیسٹ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سال بھر میں ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ بابراعظم سنگارکارا سے برابر آگئے ہیں جنہوں نے 25 ففٹی پلس اسکور کیے۔ بابراعظم رواں سال 8 انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ اسی طرح کلینڈرائیر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بھی بن چکے ہیں۔ بابراعظم نے یہ ریکارڈ 13 واں رن بناکر حاصل کیا اور یوں انہوں نے محمد یوسف کا ریکارڈ پاش پاش کردیا۔
محمد یوف نے 2006 میں 2435 رنز بنائے تھے جبکہ بابراعظم ان سے آگے نکل گئے ہیں۔ اسی طرح بابراعظم رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ کراچی ٹیسٹ میں 90 رنز کرنے کے بعد توڑا۔
Discussion about this post