لاہور میں بڑھتی ہوئی دھند کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ نے اب ایک بار پھر اسکولز اور کالجز کو مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ عدالت میں اسموگ کے روک تھام کے حوالے سے مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسموگ بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کی روک تھام کرنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو اگلی سماعت پر طلب کرلیا جبکہ اب ان درخواستوں کی سماعت جمعے کو ہونے جارہی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر 2022 سے 2 جنوری 2023 تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا لیکن تازہ عدالتی فیصلے کے بعد اب تعلیمی ادارے 9 جنوری کو کھولے جائیں گے۔
Discussion about this post