نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اس فیصلے کی منظوری دی ہے جس کے تحت بجلی اب
7.43 روپے فی یونٹ سستی ہوگی۔ جس کے نتیجے میں کراچی والوں کو 10 ارب 61 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ یہ فیصلہ کے الیکٹرک کی نومبر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کے دوران سامنے آیا۔ نیپرا کے مطابق حالیہ کمی کا اطلاع لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک سے بجلی کی پیدواری لاگت بچانے کے لیے پلان بھی مانگ لیا ہے۔ کے الیکٹرک کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ یہ پلان ہفتے بھر میں جمع کرائے۔
Discussion about this post