لاہور ہائی کورٹ کے پاس پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر ٹھیٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست آئی تھی جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ وہ رات 10 بجے تک تھیٹر بند نہیں کرسکتے۔ جس پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی اور فیصلہ دیا کہ ضلعی انتظامیہ تھیٹر رات ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ عدالت نے رات 10 بجے کے بعد کھلنے والے تھیٹرز کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس معطل کرنے کا بھی حکم دیا۔ اس موقع پر پنجاب حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسموگ کی وجہ سے مختلف اقدامات کرنے کا حکم عدالت نے دیا تھا۔
Discussion about this post