لاہور کی قدیم اور تاریخی حیثیت رکھنے والی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کا شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔ جس پر کالج انتظامیہ بھی جاگ اٹھی جس نے فوٹو شوٹ کرانے والے جوڑے کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست دے دی ہے۔
Sorry, my college isn’t your wedding hall.
Not a single student of King Edward Medical college is allowed in these grounds, or the library adjacent to it past 5pm but I guess the same restriction doesn’t extend to a photographer trying to reduce this college to a backdrop. 1/n pic.twitter.com/8BYhrFRNkp
— Jamal Awan (@jamalawan42) December 26, 2022
رجسٹرار کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارت میں فوٹو شوٹ کرانے والی دلہن کا تعلق بھی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ہی ہے جس نے گریجویشن مکمل کی ہے۔ اس ساری کارستانی میں یونیورسٹی کے 3 ملازمین ملوث ہیں جن کے خلاف ضابطے کی کارروائی کا آّغاز ہوگیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے 3 رکنی کمیٹی بنا کر اس واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کمیٹی 3 دن میں اپنی رپورٹ دے گی۔
Discussion about this post