بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت کا یہ حادثہ دہلی کے ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب وہ گھر واپس جارہے تھے۔ کار ہائی وے کی ریلنگ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں آگ بھڑک اٹھی۔ رشبھ پنت جو گاڑی کو خود چلا رہے تھے وہ بڑی مشکل سے نکلے۔ عینی شاہدین کے مطابق بھارتی وکٹ کیپر کار کا شیشہ توڑ کر باہرآئے۔ جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق رشببھ کے ماتھے اور ٹانگ پر زخم ہیں جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس امکان کو رد کردیا ہے کہ وکٹ کیپر نشے کی حالت میں کار چلا رہے تھے۔ بہرحال اس حادثے میں رشبھ پنت کی کار بری طرح تباہ ہوچکی ہے۔قریبی دوستوں کے مطابق کرکٹر گھر والوں تک پہنچ کر اچانک ہی سرپرائز دینا چاہتے تھے۔
Discussion about this post