بھارتی اداکارہ تونیشا شرما کے گھر والوں نے اداکار شیزان خان پر کئی الزام لگادیے ہیں۔ تونیشا کے ایک رشتے دار کا کہنا ہے کہ شیزان سے دوستی کرنے کے بعد تونیشا نے باقاعدہ حجاب کرنا شروع کردیا تھا۔ تونیشا کے چچا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ لو جہاد کا معاملہ ہے۔ دوسری جانب تونیشا کی والدہ نے بھی پولیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ جبکہ ایک ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شیزان نے بیٹی کو شادی کا جھانسال دیا جبکہ وہ بیک وقت کسی اور لڑکی کے ساتھ بھی تعلقات رکھا ہوا تھا۔ شیزان، تونیشا کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتا تھا۔
والدہ ونیتا کے مطابق شیزان نے بیٹی کو تین سے چار ماہ تک استعمال کیا اور وہ اب چاہتی ہیں کہ شیزان کو سخت سے سخت سزا ملے۔ اُدھر پولیس نے تونیشا کے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کے بیان بھی قلم بند کرلیے ہیں۔ اس سارے معاملے میں بھارتیا جنتا پارٹی اور انتہا پسند جماعتیں بھی کود پڑی ہیں جنہوں نے ” لو جہاد ” کا نعرہ لگا کر شیزان کے خلاف مورچہ بنالیاہے۔ یاد رہے کہ تونیشا شرما نے 24 دسمبر کو ڈرامے کے سیٹ پر خودکشی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکشی سے پہلے شیزان اور تونیشا نے ایک ساتھ لنچ کیااور لگ یہی رہا ہے کہ اسی دوران دونوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔جس کی وجہ سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تیونشا نے خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس نے شیزان خان پر خودکشی کیس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔
Discussion about this post