سعودی وزارت ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اس بات کا موقع دیا جاہا ہے کہ حرمین ایکسپریس کو چلائیں۔ یہ وہی حرمین ایکسپریس ہے جو دنیا کی برق رفتار ٹرینوں میں ایک ہے۔ خواتین کو بااختیار اور خود مختار بنانے کے اس اقدام کے تحت 24 خواتین کو حرمین ایکسپریس چلانے کی باقاعدہ تربیت بھی مکمل کرالی گئی ہے۔
خواتین ڈرائیورز کا کہنا ہےکہ یہ ٹرین چلانے کا تجربہ ان کے لیے یادگار رہے گا جس کے لیے انہوں نے تمام تر باریکیوں پر خاص توجہ دی۔ یاد رہے کہ حرمین ایکسپریس 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔
32 قائدة سعودية ينطلقن بأقصى سرعة لتحقيق حلمهن الكبير في قيادة أحد أسرع قطارات العالم ليكنّ بذلك أولى دفعات #قائدات_قطار_الحرمين_السريع . pic.twitter.com/zWGA5DbsuT
— الخطوط الحديدية السعودية | SAR (@SARSaudiRailway) January 1, 2023
Discussion about this post